اردان ،ْ عوام اور سیاسی جماعتوں کا سرحدی قصبوں سے اسرائیلی تسلط ختم کر انے کا مطالبہ

دشمن 70 سال سے ہمارے علاقوں پر غاصبانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے ،ْشرکاء کا عوامی اجتماع سے خطاب اردن کے 85 ارکان پارلیمان نے پارلیمانی دستاویز پر دستخط کر دیئے ،ْ پٹیشن معاملہ پر بحث کیلئے اردن کی پارلیمنٹ میں پیش کی جائیگی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:05

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) اردن میں سیاسی جماعتوں اور عوامی حلقوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے زیرتسلط سرحدی قصبوں الباقور ةاور الغمر سے اسرائیل کا نکال باہر کرے اور دونوں علاقوں کو اردن کی سرزمین میں شامل کیا جائے۔گزشتہ روز عمان میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرے کا اہتمام الباقورة اور الغمر کو اسرائیل سے واپس لینے کے لیے قائم کردہ قومی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ الباقورة اور الغمر کے بغیر اردن کی سرزمین نامکمل ہے۔ اردنی حکومت اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ْ دشمن 70 سال سے ہمارے علاقوں پر غاصبانہ قبضہ جمائے بیٹھا ہے۔ادھر اردن کے 85 ارکان پارلیمان نے ایک پارلیمانی دستاویز پر دستخط کیے ہیں جس میں الباقورةاور الغمرپر اسرائیلی قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ پٹیشن بحث کے لیے جلد ہی اردن کی پارلیمنٹ میں بھی پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :