شارجہ:بدبخت ماں نے پیسوں کی خاطر کم سن بیٹی کی عزت کا سودا کر دیا

پولیس نے مخبری کی بِناء پر عرب خاتون کو گرفتار کر لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:46

شارجہ:بدبخت ماں نے پیسوں کی خاطر کم سن بیٹی کی عزت کا سودا کر دیا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 اکتوبر2018ء) پولیس نے ایک عرب خاتون کو اپنی کم سن بیٹی کو پیسوں اور زیورات کے بدلے بیچنے کی کوشش پر گرفتار کر لیا۔اس معاملے میں تین دیگر خواتین کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ خاتون خود بھی جسم فروشی کے دھندے میں ملوث تھی۔ خاتون نے اپنی قریبی سہیلیوں اور رشتہ داروں کو چند روز قبل بتایا کہ اُس نے پچاس ہزار درہم اور سونے کے ایک ہار کے بدلے اپنی کنواری بیٹی کی عزت کا سودا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پولیس کو ایک مخبر نے اطلاع دی کہ خاتون نے ایک مرد گاہک سے معاملہ طے کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو ایک ہوٹل کے کمرے میں لائے گی جہاں گاہک اُس کی کم سن بیٹی کی جوانی سے لطف اندوز ہو گا۔ پولیس نے اس معاملے کی مزید تفتیش جاری رکھی اور ٹھوس شواہد ہاتھ آنے کے بعد ہوٹل کے اُس کمرے میں چھاپہ مارا جہاں خاتون اپنی تین دیگر ساتھی خواتین کی موجودگی میں اپنی بیٹی کے گاہک سے رقم وصول کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ سترہ سالہ نابالغ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اُس کی ماں نے اپنی دیگر سہیلیوں کے ساتھ مِل کر اُس کے کنوار پن کو ختم کرنے کے بدلے ایک مرد گاہک سے بڑی رقم وصول کی تھی۔ وہ اس عمل کے لیے تیار نہ تھی مگر اُسے مجبور کیا گیا کہ وہ ہوٹل کے کمرے میں جا کر مرد گاہک کے کمرے میں ڈانس کرے اور پھر اُس کے ساتھ جنسی عمل کا ارتکاب کرے۔

پولیس کی تفتیش کے دوران تمام افراد نے اپنا جُرم قبول کر لیا۔ اماراتی قانون کی رُو سے کسی سے جسم فروشی کروانے پر کم از کم پانچ سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ایک جُرمانے کی مد میں کم از کم ایک لاکھ اماراتی درہم کی رقم بھی ادا کرنا ہوتی ہے۔ تاہم اگر کسی نابالغ یا ذہنی معذور سے جسم فروشی کروائی جائے تو ایسی صورت میں عمر قید کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :