اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی حفاظتی ضمانت 5 روز کیلئے منظور کرلی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:15

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی حفاظتی ضمانت 5 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی حفاظتی ضمانت 5 روز کیلئے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر نے منشابم کے بیٹے منشا طارق کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی، حفاظتی ضمانت 5 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی جبکہ عدالت نے طارق منشا کو 24 اکتوبر تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے طارق منشا کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے افسران اور تھانوں میں ایس ایچ او (ن) لیگ کے ہیں جس کی وجہ سے ہماری زمینوں پرقبضے کے لیے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں جب کہ ہمارے مخالفین ان سے ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدکا نام منشا بم نہیں منشا کھوکھرہے۔

متعلقہ عنوان :