پریانکا چوپڑا کو نومولود بچوں میں حیرت انگیز دلچسپی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:36

پریانکا چوپڑا کو نومولود بچوں میں حیرت انگیز دلچسپی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بچوں کی شوقین ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے میگھن مارکل کے ماں بننے کی خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ان دوستوں سے ملنے کا بے صبری سے انتظار ہے جو ابھی والدین بننے والے ہیں لہذا دوستوں کو دیکھتے ہوئے مجھے بچوں کیساتھ پیار کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،پریانکا چوپڑا فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :