سویا بین وافر سپلائی موجود ‘نرخوں میں نمایاں اتار و چڑھائو نہیں آئے گا‘چینی محکمہ زراعت

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) چین نے کہاہے کہ ان کے پاس سپلائی کے لئے سویا بین وافر مقدار میں موجود ہے اس لئے سویا بین کے نرخوں میں نمایاں اتار و چڑھائو نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان چینی محکمہ زراعت تانگ نے ایک بیان میں کہا کہ سویا بین مارکیٹ پر امریکا کیساتھ تجارتی کشیدگی سے فرق پرا ہے تاہم ملکی سطح پر سویا بین کے زیر کاشت رقبے میں اضافے اور حکومت کی فصلیں پیدا کرنے کی گردش پالیسی اور سبسٹڈی کی وجہ سے سویا بین کی بمبر پیداوار متوقع ہے۔

ترجمان نے کہاکہ سویا بین کی وافر سپلائی موجود ہے۔اس لئے سویا بین کے نرخوں میں نمایاں اتار و چڑھائو نہیں آئے گا۔جنوری سے اگست کے دوران چین نے برازیل سے اپنی ضرورت کا 70فیصد سویا بین منگوایا ہے۔یاد رہے کہ چینی حکومت نے امریکی درآمدات پر پچیس فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے جسکی وجہ سے اگست سے امریکا سے چین سویا بین کی درآمد تقریباً ختم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :