ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں مندی رہی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:36

ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں مندی رہی
شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر جمعہ کو مندی رہی ،جس کی وجہ چینی معشیت کی رفتار میں سست روی کا رجحان آنے کی رپورٹ تھی۔

(جاری ہے)

ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیائ پیسیفک شیئرز ایکس جاپان میں 0.05 فیصد کمی آئی۔آسٹریلین شیئرز انڈکس میں0.05 فیصد اور ٹوکیو سٹاک کے نکی 225انڈکس میں0.7فیصد کمی آئی۔شنگھائی انڈکس میں 0.9 فیصد کمی ہوئی۔ امریکی وال سٹریٹ کے ڈو جونز انڈکس نے 1.27 فیصد ،ناسدک نی2.06 فیصد اور ایس اینڈ پی انڈکس نی1.44 فیصد پوائنٹس کھوئے۔