اسمبلی اجلاس کل تک ملتوی،ہفتہ اوراتوارکوکارروائی جاری رکھنے کی قراردادمنظور

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:48

اسمبلی اجلاس کل تک ملتوی،ہفتہ اوراتوارکوکارروائی جاری رکھنے کی قراردادمنظور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے ایوان کی کارروائی ہفتہ اور اتوارکے روز بھی جاری رکھنے کے حوالے سے قراردادمنظور کرلی اپوزیشن اراکین کا اصرارتھاکہ اگلے ہفتے سے تعطیلات کے دن کارروائی جاری رکھی جائے تاہم صرف آج یعنی ہفتہ کو کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزاسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیرقانون سلطان محمد نے معمولی کی کارروائی معطل کرنے کی استدعاکرتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کے روز ایوان کی کارروائی جاری رکھنے کے حوالے سے قراردادپیش کی جس پر اپوزیشن اراکین سرداربابک اور لطف الرحمن نے کہاکہ چونکہ پی کی71پرضمنی الیکشن ہورہاہے اس لئے اگلے ہفتے سے تعطیلات کے دن کارروائی جاری رکھی جائے جس پر سپیکر نے کہاکہ چونکہ نومبرکے ابتداء میں مذہبی اجتماع ہے اس لئے بجٹ پر بحث جلد مکمل کرنے کیلئے ہفتہ اور اتوار کو اجلاس بلوایاجارہاہے ایوان کی رائے لینے پر اس بات پر اتفاق ہوا کہ صرف آج یعنی ہفتہ کے روز اجلاس جاری رکھاجائیگا تاہم صوبائی اسمبلی نے وزیرقانون کی قراردادکی منظوری دیدی۔

بعدازاں صوبائی اسمبلی کااجلاس آج ہفتہ تک ملتوی کردیاگیا۔