Live Updates

گورنر گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات

گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورت حال ، معاشی و سماجی شعبے میں ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی منظم منصوبہ بندی ، وسائل کے شفاف استعمال سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ ترقی لائی جاسکتی ہے،وزیر اعظم عمران خان پورے ملک میں سیاحت کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیر اعظم ویژن میں گلگت بلتستان کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ،وفاقی وزیر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:54

گورنر گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین نے جمعہ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور سے ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورت حال کے علاوہ گلگت بلتستان میں معاشی و سماجی شعبے میں ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک منظم منصوبہ بندی اور وسائل کے شفاف استعمال سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ ترقی لائی جاسکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پورے ملک میں سیاحت کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیںاور وزیر اعظم کے اس وژن میں گلگت بلتستان کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ کام کیا ہے اور اسی تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیے جائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میںسیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور انہیں تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان میں مختلف سیاحتی مقامات اور وہاں سیاحو ں کی دلچسپی کے حوالے سے مختلف تفریحی سرگرمیوں کو ترقی دینے کے حوالے سے بات کی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ راماسے راما لیک سڑک کی تعمیر اور دیوسائی ،نلتر اور راما میں skiing کے حوالے سے prospects کا جلد جائز ہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے حوالے سے تمام Tourist resorts کو develop کیا جائے گا اور وہاں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ وفاقی وزیر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ گلگت بلتستان میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ہمیں گلگت بلتستان میں پہلے سے موجود نیشنل پارکس کو ترقی اور نئے نیشنل پارکس بنانے ہوں گے،جنگلی حیات کی افزائش کے حوالے سے انہوںنے کہا گلگت بلتستان میں مختلف Breeding centres بنائیں جائیں گے۔

ملاقات میں یہ امربھی زور غور آیا کہ بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان کے ایئر پورٹس کو اپ گریڈ اور وہاں بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کے لیے بھی وفاقی حکومت کام کرے گی۔گلگت بلتستان میں معدنی ترقی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان معدنیات کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معدنی اثاثوں کو محض خام مال کی صورت میں برآمد کرنے کی بجائے اُس کی value addition کے کارخانے گلگت بلتستان میں لگائے جائیں تاکہ ایک طرف گلگت بلتستان کو اپنے معدنی وسائل کا صیح قیمت ملے سکے اور دوسری جانب گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ وسائل میسر آسکیں۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے دس بلین ٹری پروجیکٹ کے حوالے سے بھی گلگت بلتستان میںشجرکاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شجری کاری مہم کے حوالے سے گلگت بلتستان میں بھی اس حوالے سے سروے کیا جائے گا اور یہاں کن درختوں کی افزائش زیادہ سود مند ثابت ہو سکتی ہے ۔ زراعت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں مختلف پھلوں کے لیے پروسیسنگ یونٹس اور اس کے اندرون و بیرون ملک ترسیل کے نظام کی تشکیل کے لیے وفاقی حکومت ایک منظم منصوبہ بندی کرے گی تاکہ گلگت بلتستان کے عوام ان سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

سماجی شعبے کی ترقی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے حوالے سبے بھی منظم منصوبہ بندی کی جائے گی انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں اور سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک مکمل سروے کیا جائے گا تاکہ سپتالوں اور سکولوں کو اس انداز میں اپ گریڈ کیا جائے تا کہ گلگت بلتستان کے تمام عوام کو صحت اور تعلیم کے حوالے سے کوئی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اوریہ بنیادی سہولیات اُن کو اپنے ہ علاقوںہی میں میسر آسکیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس سے قبل گورنر گلگت بلتستان نے علی امین خان گنڈا پور کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات