مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے نئی میڈیا ریگولیٹری بنانے کے فیصلے پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:09

مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے نئی میڈیا ریگولیٹری بنانے کے فیصلے پر تحریک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے نئی میڈیا ریگولیٹری بنانے کے فیصلے پر تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان مرتضیٰ جاوید عباسی، عباد اللہ خان، مریم اورنگزیب اور محسن شاہ نواز رانجھا کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے دیگر فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اس اہم قومی مسئلے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے۔