عامر لیاقت نے بلاول بھٹو کے شہباز شریف کی گرفتاری کے بیان پر بینظیر کے قتل کا حوالہ دے دیا

ضمنی انتخابات سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری پر شک درست ہے لیکن عام انتخابات سے قبل بینظر کو قتل کر دیا جائے پھر بھی شک تو ہو گا۔ عامر لیاقت کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:30

عامر لیاقت نے بلاول بھٹو کے شہباز شریف کی گرفتاری کے بیان پر بینظیر ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19اکتوبر 2018ء) :عامر لیاقت نے بلاول بھٹو کے شہباز شریف کی گرفتاری کے بیان پر بینظیر کے قتل کا حوالہ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ضمنی اتخابات سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تو ن لیگ نے اسے انتقامی کاروائی قرار دے دیا جب کہ اپوزیشن نے بھی کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کا وقت کچھ ایسا ہے کہ اس سے یہ تاثر جاتا ہے کہ ان کی گرفتاری ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے بھی کچھ ایسی ہی رائے کا اظہار کیا جس کے بعد رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا اور کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ ضمنی انتخابات سے پہلے شہباز شریف گرفتار کئے جائیں گے تو شک تو ہوگا،درست! میں کہتا ہوں کہ عام انتخابات سے قبل آپ کی والدہ شہید کردی جائیں, وصیت آپ.کے والد کو اچانک مل جائے اور وہ صدر پاکستان بھی بن جائیں تو بے بی شک تو ہوگا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں ایک صارف نے عامر لیاقت کو وقت یاد کروا دیا جب وہ قومی اسمبلی میں آصف زرداری کے گھٹنوں میں بیٹھے تھے۔ اور کہا کہ زرا اسی پرانی میموری کو بھی یاد رکھیں
ایک صارف نے کہا کہ کیا بات ہے عامر بھائی چھا گئے ہیں آپ
ایک صارف نے کچھ یوں تبصرہ کیا
جب کہ شہباز شریف کے بعد اگلا نمبر کس کا ہوگا اس حوالے سے بھی خوب چہ میگیوئیاں جاری ہیں۔

عامر لیاقت اشارے ہی اشارے میں قسم کھا گئے کہ اگلی باری سابق صدر آصف زرداری کی ہے۔وہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بلاول بھٹو کی جانب سے حکومتی کاروائیوں کو تحریک انتقام قرار دینے کا جواب دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اس تحریک انتقام کہہ رہے ہیں لیکن یہ تحریک انتقام نہیں بلکہ تحریک انتظام ہے اور اس میں سب کا انتظام ہو رہا اور پھر قسم اٹھاتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا انتظام بھی ہورہا ہے۔