موٹر وے ایم نائن جام شورو لونی کوٹ کے قریب دو ٹرالرز میں تصادم ،3 افراد جاں بحق

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:09

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) موٹر وے ایم نائن جام شورو لونی کوٹ کے قریب دو ٹرالرز میں زوردار تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہو ئے ہیں جاں بحق افراد میں40سالہ مزمل ،45سالہ افتخار اور35سالہ تجمل کا تعلق پنجاب کے علاقہ صادق آباد کے علاقہ سے ہے تینوں متوفیوں کی نعش سول اسپتال حیدرآباد کے مردہ خانہ میں رکھ دی گئیں ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک ٹرالر کا ڈرائیور اکبر جس کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے دوسرا خالد اور مدثر شامل ہیں جنہیں لیاقت میڈیکل اسپتال جام شورو اور سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کیا گیا ہے حادثہ کی وجہ سے ایم نائن پر ایک گھنٹہ سے زائد ٹریفک جام رہا بعد ازاں دونوں ٹرالرز کو سڑک سے ہٹادیا گیا ہے۔