نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے شعبہ گورننس اور پبلک پالیسی کی جانب سے ’’معاشروں کے باہمی روابط‘‘ کے عنوان پر لیکچر کا اہتمام

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل )کے شعبہ گورننس اور پبلک پالیسی کی جانب سے ’’معاشروں کے باہمی روابط‘‘ کے عنوان پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ لیکچرکے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم، رجسٹرار، ڈین، صدو رشعبہ جات اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

سفیر نے کہا کہ ریاست میں کچھ کام عام آدمی کے کرنے کے ہوتے ہیں اور کچھ خواص کے، دونوں کو اپنے کام احسن انداز سے ادا کرنے چاہیئں، جرمنی کی 16ریاستوں کے منتظمین اپنے دائرہ کار کے اندر آزاد ہیں لیکن پالیسی جیسے فارن پالیسی وغیرہ چانسلر کے پاس ہے۔ فرانس اور جرمنی میں خوفناک جنگوںکے باوجود آج مثالی دوستی ہے، ریاست کا کام عوام کو تعلیم سے روشناس کروانا ہے تا کہ وہ معاشرے کا مفید فرد بن سکے۔