چیف جسٹس ثاقب نثار کی صدرمملکت عارف علوی کی تعریف

صدر مملکت عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جارہے تھے،صدر مملکت کے مشکور ہیں انہوں نے اپنا شیڈول تبدیل کیا اورپانی کے بحران پرمنعقدہ کانفرنس میں شرکت کی، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کانفرنس کے شرکاء سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:43

چیف جسٹس ثاقب نثار کی صدرمملکت عارف علوی کی تعریف
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے صدرمملکت عارف علوی کی تعریف کردی۔ انہوں نے کہا کہ  صدر مملکت عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جارہے تھے،صدر مملکت کے مشکور ہیں انہوں نے اپنا شیڈول تبدیل کیا اورپانی کے بحران پرمنعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے زیرتحت آبی ذخائر کے حوالے سے 2روزہ کانفرنس کا انعقا د کیا گیا، کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ زندگی کیلئے پانی بہت ضروری ہے۔

پانی کے بغیر زندگی کا تصور ہی نہیں ہے۔ انسان خوراک کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے لیکن پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔پاکستان شدید آبی بحران کا شکار ہے۔ دنیا میں درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کے پیش نظردیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اگر ہم نے ڈیمز نہ بنائے تو2025ء تک خوشحالی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بحران کو حل کرنے کیلئے عدلیہ اپنا کردار ادا کررہی ہے تاہم  ہرشہری کو پانی بچانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے ڈیموں کی تعمیر کیلئے زیادہ فنڈز نہیں ہیں اس لیے ڈیمز فنڈ قایم کیا گیا۔ ڈیم فنڈزکے لئے بچوں اورپنشنرزنے بھی عطیات دئیے۔

انہوں نے کانفرنس میں شرکت پر صدر مملکت عارف علوی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جارہے تھے۔صدر مملکت کے مشکور ہیں انہوں نے اپنا شیڈول تبدیل کیا اور کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرشہری کو پانی بچانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے واٹر پالیسی پر اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں صدر ن لیگ شہبازشریف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن شہبازشریف کی نیب کے گرفتاری کے باعث اب کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی شہبازشریف کریں گے۔