Live Updates

دوپٹہ لینے کو لازمی قرار دینے کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے۔ یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے دوپٹہ لینے کے احکامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:26

دوپٹہ لینے کو لازمی قرار دینے کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے۔ یاسمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اکتوبر 2018ء) : خبر سامنے آئی تھی کہ سول سیکرٹریٹ منسٹر بلاک میں خواتین کے بغیر دوپٹہ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے احکامات پر عائد کی گئی۔تاہم اب ڈاکٹر یاسمین راشد نےاس متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔انہوں نے ٹویٹر پیغام میں دوپٹہ لینے کے احکامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کیے۔

اور نہ ہی اس بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا سکتا ہے۔میں نے اس متعلق نوٹس لے لیا ہے اور سیکورٹی اہلکار سے پوچھ گچھ کی ہے۔اور سیکورٹی گارڈ کو اس متعلق شو کاز نوٹس بھی جاری کریں گے۔
خیال رہے یہ واقعہ اس وقت میڈیا پر آیا جب سول سیکرٹریٹ کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بغیر دوپٹہ آنے والی خواتین کو داخلے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے حکم پر ہی بغیر دوپٹہ آنے والی خواتین کے سول سیکرٹریٹ منسٹر بلاک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے زبانی احکامات جاری کیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں سول سیکرٹریٹ منسٹر بلاک آنے والی ایک خاتون کو سکیورٹی پر مامور افسر کے ساتھ اس معاملے پر بحث کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

بحث و مباحثے کے بعد خاتون نے کہا کہ میرے پاس دوپٹہ تو ہے ہی نہیں، اب میں کیا کروں ؟ اس پر پولیس افسر نے خاتون کو مشورہ دیا کہ آپ کوئی چھوٹا سا دوپٹہ بے شک کندھے پر لٹکا لیں ہمیں اعتراض نہیں ہے لیکن دوپٹہ ضرور ہونا چاہئیے۔ خاتون کو ویڈیو میں پولیس اہلکار سے بحث کرتے ہوئے سُنا گیا لیکنپولیس اہلکار نے نہایت پُرسکون انداز میں اپنی مجبوری بتائی۔

سکیورٹی اہلکار نے کافی دیر بحث و مباحثےکے بعد بھی خاتون کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور بغیر دوپٹہ آنے والی خاتون کو واپس بھیج دیا۔اس معاملے پرمسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے یہ بات سُن کر یقین نہیں آ رہا ، کیا یہی پی ٹی آئی کی تبدیلی ہے ؟ کیا یہی نیا پاکستان ہے جس کا اتنا شور مچایا جا رہا تھا ؟ ڈاکٹر یاسمین راشد سمجھدار خاتون لگتی تھیں۔ انہوں نے بھی سیاست میں آ کرر ہی سر پر دوپٹہ لینا شروع کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات