ْافغان حکومت کی درخواست پر چمن اور طورخم کراسنگ پوائنٹس میں دوستی گیٹس دو دنوں کیلئے بند

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) افغان حکومت کی درخواست پر پاک افغان سرحد پر چمن اور طورخم کراسنگ پوائنٹس میں دوستی گیٹس دو دنوں کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ 19اور20 اکتوبر کو ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میںافغانستان کی حکومت کیساتھ تعاون کے باعث کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دونوں کراسنگ پوائنٹس ماسوائے ایمرجنسی کیسوں کے 19اور بیس اکتوبر کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔