وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لیے 9 .136 ملین روپے جاری

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) وفاقی حکومت نے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لیے 9 .136 ملین روپے جاری کر دیئے ہیں۔جاری کردہ رقم وزارت صنعت و پیداوار کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 19-2018 میں مختص کردہ کل 770 ملین روپے میں سے فراہم کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت نے 40 ملین روپے سندھ کے ضلع نوشہرہ فیروز میں پھلوں اور سبزیوں کے پروسیسنگ سینٹر کے منصوبہ کے لیے جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ منصوبہ کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 19-2018 میں 250 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔اسی طرح نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے کل مختص 200 میلن روپے میں سے 40 ملین روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔کھیلوں کی مصنوعات کے لیے پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سینٹر کے لیے حکومت نے 40 ملین روپے جاری کیے ہیں۔ مذکورہ منصوبہ کے لیے پی ایس ڈی پی میں 200 ملین روپے مختص ہیں۔پشاور لائٹ انجینئیرنگ سینٹر کے لیے کل مختص رقم میں سے 5.7 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں جب کہ 3.98 ملین روپے فروٹ ڈی ہائیڈریشن سینٹر سوات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :