کابل ،نواحی ضلع میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، 20باراتی جاں بحق ، 16 ودیگر زخمی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:40

کوہاٹ/کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) کابل کے نواحی ضلع میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں 20باراتی جاں بحق جبکہ 16 دیگر زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا نے ضلع قراباغ کے سربراہ محمدعظیم دل آغا کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ شب یہ حادثہ کابل کے علاقے باری کب میں اس وقت پیش آیا جب کابل سے کپیسا جاتے ہوئے بارات لے جانے والی متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 20 افغان شہری جاں بحق اور 16 دیگر زخمی ہوگئے ۔ہلاک و زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔