جیکب آباد: یوایس ایڈ کا فراہمی آب کامنصوبہ شہریوں کے لیے عذاب بن گیا

جگہ جگہ گڑھے کھود کرٹھیکیدار غائب شہرمیں دھول اڑنے لگی ٹریفک جام اورحادثات معمول بن گئے کئی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) یوایس ایڈ کا فراہمی آب کامنصوبہ شہریوں کے لیے عذاب بن گیا جگہ جگہ گڑھے کھود کرٹھیکیدار غائب شہرمیں دھول اڑنے لگی ٹریفک جام اورحادثات معمول بن گئے کئی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہمی آب کامنصوبہ مقررہ معیاد کے اندر مکمل نہیں کیاجاسکاہے منصوبے کے تحت شہرمیں جگہ جگہ گڑھے کھودکر ٹھیکیدار غائب ہوگیاہے جس کے باعث شہری سخت عذاب میں مبتلاہیں اور شہرمیں دھول مٹی اڑنے کی وجہ سے گردوغبار بڑھ گیاہے اور ٹریفک جام ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات بھی معمول بن گئے ہیں اورکھلے گڑھو ں میں کئی بار موٹرسائیکل اورگاڑیاں گرکر پھنسی ہیں جبکہ شہریوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ گڑھے کھودنے کے بعد کام بروقت مکمل کرکے روڈ سے ملبہ اٹھایا جائے تاکہ ٹریفک جام سمیت حادثات کو روکا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :