پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلے میں گولڈمیڈل جیت لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:46

پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلے میں گولڈمیڈل جیت ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر 2018ء) پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے کیمبرین پٹرول مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا شمار بلا شبہ دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے اور اسکا بین ثبوت دنیا میں باقی افواج کے مقابلے میں پاکستانی افواج کے کارنامے ہیں۔پاکستانی افواج نے جیسے کم ترین عرصے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے کامیابی سے اس جنگ کو اختتام کی جانب لیجایا گیا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاک فوج کے کردار نے پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔اس کے علاوہ پاک فوج دنیا بھر میں منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں میں بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک مقابلہ برطانیہ کے شہر ویلز میں منعقد ہوا جس میں پاک فوج کی ٹیم نے دنیا بھر کی ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلے گولڈمیڈل جیت لیا۔پاک فوج کی ٹیم نے مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل جیتا۔کیمبرین پٹرول کے مقابلےبرطانیہ کے شہر ویلز میں ہوئے۔یاد رہے کہ یہ دنیا کے مشکل ترین پیرا ٹروپنگ مقابلے ہوتے ہیں جس میں پاک فوج نے دنیا کی ساری افواج کو پیچھے چھوڑا ہے۔گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔