عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹ بال، مسلم اسٹار ٹاپ 8 میں سیٹ کنفرم

برما محمڈن کا مقابلہ حیدری بلوچ سے (آج) ہوگا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) آل کراچی عبدالوحید میموریل5 اسٹار فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم اسٹار کورنگی نے مکران اسپورٹس ڈسٹرکٹ ویسٹ کے خلاف 2-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حسینی فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر ِاہتمام نورانی عیدگاہ گرائونڈ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچ میں کھیل کے 25 ویں منٹ میں جمال خان کے عمدہ پاس پر اسٹرائیکر جنید کی زور دار کک کو حریف گول کیپر فیصل گول میں جانے سے روکنے میں ناکام رہے اور مسلم اسٹار کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی جو وقفہ تک قائم رہی۔

وقفہ کے دوران مہمانِ خصوصی نائب چیرمین یوسی 13 نیوکراچی ٹائون محمد سراج اور جنرل کونسلر محمد حشمت کھتری کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانِ اعزازی شہباز بشیر، اشتیاق قادری، صدر حسینی کلب محمد صابر کھتری، کوچ مسلم اسٹار ایچ ایم حنیف، کوچ مکران اسپورٹس عبدالرشید، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صادق کھتری، ممبران ٹورنامنث کمیٹی محمد شکیل ، محمد طاہر، ذاکر بابو کھتری، عبدالکریم جوجی، شاید تا، ممبر ورکنگ کمیٹی محمد انور، غنی ہانڈہ فقیر محمد، محمد صدیق، ارسلان، عمر فاروق، کاشان، حمزہ، وقار پٹنی، عمران ماما و دیگر بھی بھی موجود تھے۔

میچ کے دوسرے دورانئے میں مکران اسپورٹس نے کھیل کے 46 ویں منٹ میں نوید نے ساتھی کھلاڑی بلال علی کے پاس پر گیند کو جال کے حوالے کرکے مقابلہ 1 -1 سے برابر کردیا۔ جس کے بعد کھیل کے 54 ویں منٹ میں مسلم اسٹار کے محمود نے خوبصورت گول اسکور کر کے اپنی ٹیم مسلم اسٹار کو 2-1 سے فیصلہ کن برتری دلادی۔ نیشنل ریفری صابر بلوچ کے معانین میں عبدالرف بلوچ اور محمد رفیق شامل تھے جبکہ میچ کمشنر عبدالکریم تھے۔ فاتح ٹیم کے محمود کو عمدہ کھیل پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ (آج) ہفتہ کو تیسرے پری کوارٹر میچ میں برما محمڈن ایسٹ کا مقابلہ حیدری بلوچ کے ساتھ شام 4:30 بجے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :