وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آل پنجاب آڈٹ سٹاف ایسوسی ایشن محکمہ زکوٰةکے وفد کی ملاقات

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آل پنجاب آڈٹ سٹاف ایسوسی ایشن محکمہ زکوٰةکے وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفدکے عہدیداران نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ محکمہ زکوٰة کے متعدد ملازمین عرصہ دراز سے مستقل نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے وفد کویقین دہانی کرائی کہ محکمہ زکوٰة کے ملازمین کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور اس ضمن میں جلد اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں آل پنجاب آڈٹ سٹاف ایسوسی ایشن محکمہ زکوٰةکے چیف ایگزیکٹو محمد شکیل سومرو، صدرمحمد فاروق خان، ایگزیکٹو ممبر ڈی جی خان ملک محمد زبیر اور سیکرٹری پنجاب ملک امان اللہ منگلا شامل تھے۔