حکومت بلوچستان نے نگراں حکومت کے دور میں ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) حکومت بلوچستان نے نگراں حکومت کے دور میں ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلا میے کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں صوبائی وزیر سائنس وٹیکنالوجی سردار عبدالرحمن کھیتران کی سربراہی میں نگراں حکومت کی جانب سے صوبے میں کی جانیوالی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے کمیٹی میں صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،سیکرٹری قانون وپارلیمانی امور ،سیکرٹری خزانہ بلوچستان ،سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :