جمال خاشقجی کی موت کا یقین ہوگیا، امریکی صدر

ہمیں بہت شدید جواب دینا پڑے گا اور یہ بہت برا اور بدتر ہوگا ،ْ ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:00

جمال خاشقجی کی موت کا یقین ہوگیا، امریکی صدر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاپتہ سعودی صحافی کے معاملے پر شدید انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہیں یقین ہوگیا ہے کہ جمال خاشقجی مرچکے ہیں اور سعودی عرب کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کے سوال کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ دو ہفتوں سے زائد سے لاپتہ سعودی صحافی اب زندہ نہیں ہیں پر کہا کہ یقینی طور پر مجھے ایسا لگتا ہے اور یہ بہت افسوس کی بات ہے۔سعودی عرب کو ممکنہ طور پر امریکی جواب پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت لہجے میں کہا کہ ہمیں بہت شدید جواب دینا پڑے گا اور یہ بہت برا اور بدتر ہوگا۔