کراچی ٹگ آف وار ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹرائلز کا اعلان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) تیسری انٹر ڈویژنل ٹگ آف وار چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی کراچی کی ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان کے مطابق انٹر ڈویژنل چیمپئن شپ کے لئے بوائز کی ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹرائلز (آج) ہفتہ کو کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس پر سہ پہر تین بجے لئے جائیں گے۔

ٹیم کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے چیئرمین کمانڈر (ر) محفوظ الحق ہوں گے جبکہ ممبران میں ضمیر الحسن جعفری، نصرت حسین، انتصار حیدر، نعمان الدین، محمد ندیم اور عمر شاہین شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 3 نومبر کو لاڑکانہ میں شیڈول ہے جس میں نواب شاہ ڈویژن اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

متعلقہ عنوان :