این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر - 17 کرکٹ ٹورنامنٹ: آزاد کرکٹ اکیڈمی نے شروانی کرکٹ اکیڈمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) آزاد کرکٹ اکیڈمی نے شروانی کرکٹ اکیڈمی کو این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر- 17 کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر- 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراونڈ کلفٹن پر کھیلے گئے میچ میں سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی ارشد حسین مہمان خصوصی تھے۔

میچ میں انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد نے ارباز خان کو مین آ ف دی میچ قرار دیا۔ آزاد کرکٹ اکیڈمی نے شروانی کرکٹ اکیڈمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آزاد اکیڈمی نے ٹاس جیت کر شروانی اکیڈمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا، شروانی اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز اسکور کیا۔

(جاری ہے)

زعیم رضوی نے تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

طحہ صدیقی، عبداللہ غوری نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں آزاد اکیڈمی نے 16 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کیا۔ ارباز خان نے 39 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ شروانی اکیڈمی کی جانب سے کوئی بھی بولر وکٹ حاصل نہیں کر سکا۔ ریفری شاہد نواب، امپائر عمران جاوید اور عرفان الدین جبکہ خیام حسین نے اسکورر کے فرائض انجام دیئے۔ (آج) ہفتہ کو دو میچ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراونڈ کلفٹن پر کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ صبح 9 بجے معمار کرکٹ اکیڈمی اور وائٹل فائیو جبکہ دوسرا میچ دوپہر ایک بجے نیشنل بینک کرکٹ اکیڈمی اور داود کرکٹ اکیڈمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :