وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاہسپتالوں میں طبی عملے کی غیرحاضری کی عوامی شکایات پر نوٹس

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:30

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے ہسپتالوں میں طبی عملے کی غیرحاضری اور نظام الاوقات کی عدم پابندی کے حوالے سے عوامی شکایات کی خبر پر نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے معاملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے ۔ محمود خان نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو اوقات کار کا پابند بنایا جائے اور اس سلسلے عوامی شکایات موصول ہوں تو ان کا فوری ازالہ ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا وزیراعلیٰ نے پاپولیشن ویلفیئر کے ملازمین کو تنخواہوںکی عدم ادائیگی کے حوالے سے خبرکا بھی نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو معاملے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے کوہاٹی کے قرب و جوار کے مکینوں کی طرف سے تعمیراتی مٹیریل اور گندگی سرکلر روڈ پر پھینکنے کے حوالے سے خبر کا بھی نوٹس لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ روڈ پر گندگی اور دیگر تعمیراتی مواد پھینکنے کے عمل کا فوری انسداد کیا جائے اور روڈ کی صفائی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :