خیبر پختونخوا پولیس کی کارروائیاں، رواں سال221054مشتبہ افراد گرفتار‘اسلحہ و بارود برآمد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:30

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال صوبہ بھر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں221054مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے دوران اب تک 12483سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے ۔

جن میں 87186 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 15719مختلف بور کا اسلحہ،296856 کارتوس اور2331 کلوگرام بارودی مواد برآمد کرلئے۔اس دوران 402294 گھروں کو چیک کیا گیا اور اسی طرح کرایہ کے عمارتوں کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 11786 ایف آئی آر ز درج کئے گئے۔ ہوٹلوں کے لیے پاس کردہ قانون کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف 1329 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کے مناسب سیکورٹی اقدامات نہ اُٹھانے والوں کے خلاف 732 پرچے درج کئے گئے۔صوبہ بھر میں 85221 مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوران 133868 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 10471عدد اسلحہ، 241279کارتوس اور 34کلو گرام بارودی مواد قبضہ پولیس میں لئے گئے۔قانونی دستاویزات نہ رکھنے کی پاداش میں 272 افغان باشندوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

لائوڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعمال پر 2294 پرچے درج کرکے 2435 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ اسی طرح صوبہ بھر میں مناسب سیکورٹی کی انتظامات نہ کرنے پر بس اڈوں کے خلاف 366 پرچے درج کئے گئے۔ اسی طرح جعلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنانے والے، تصدیق کنندہ اور سہولت کاروں سمیت 3343 افراد کے خلاف ضابطے کی کاروائی کی گئی اور نفرت اور اشتعال پھیلانے کے 4 عدد لیٹریچر قبضہ میں لیکراسمیں ملوث 17 افراد حراست میں لے لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :