Live Updates

وزیر اعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ملک امین اسلم

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے ان پر عمل درآمد کیا جائے گا وزیر اعظم عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اٹک کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بے شمار مسائل کا شکار ہے قوم عمران خان کا ساتھ دے جلد خوشخبریاں سنائیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے ضلعی صدر آئی ایس ایف اٹک عمیر احمد کی قیادت میں جنرل سیکرٹری نواب خان ،تحصیل صدر اٹک ملک ذیشان افضل ،تحصیل صدر فتح جنگ ملک فیضان اور دیگر آئی ایس ایف کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ تحریک انصاف جب اقتدار میں آئی تو اس وقت خزانہ خالی تھا جس کی وجہ سے ملکی مسائل میں اضافہ ہوا قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے نہ پہلے کبھی قوم کومایوس کیا اور نہ آئندہ کرینگے ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں 100دن پلان کے بعد عوام سے رابطے مکمل طور پر بحال کیے جائیں گے سابقہ حکومتوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا یہی وجہ ہے کہ آج ملک بے شمار مسائل کا شکار ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ان تمام بحرانوں کا مقابلہ کر کے ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر تنقید کرنے والے اپنی حکومتوں کی کارکردگی دیکھیں جنہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں بلکہ اپنے لیے اور اپنے خاندانوں کیلئے کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ اٹک کے عوام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات