پولیس چوکی ہٹیاں نے 20کپی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پولیس چوکی ہٹیاں نے 20کپی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی چوکی ہٹیاں پر تعینات اے ایس آئی محمد زاہد، ہیڈ کنسٹیبل عنائیت علی، کنسٹیبل طاہر محبوب، کنسٹیبل محمد زبیر نے دوران گشت و پڑتال بحد رقبہ سیدھن موڑ جی ٹی روڈ بدنام زمانہ منشیات فروش سرور عرف کنگ ولد وراثت خان سکنہ سیدھن حضرو جو کہ موٹر سائیکل نمبری LEO-7169پر سوار کو روکا جس نے موٹر سائیکل بھگانے کی کوشش کی جسکو روک کر تلاشی لینے پر مذکورہ سے 20کپی شراب برآمد ہوئی جسکو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مذکورہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،اسی طرح اے ایس آئی سہیل خان بھٹی تھانہ رنگو معہ ملازمان نے ملہو موڑ ویسہ میں دوران ناکہ بندی مشکوک شخص مسمی ظفر خان ولد میرا خان سکنہ فورملی کو روکا جسکی حسب ضابطہ جامعہ تلاشی لینے پر ظفر خان سے 210گرام لتر نما چرس برآمد ہوئی جسکو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر کرایا۔