فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ون ونڈو سہولت کے ذریعے 6 ہزار 484 کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ون ونڈو سہولت کے ذریعے 6 ہزار 484 کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

ان کمپنیوں نے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے پاس رجسٹریشن حاصل کی تھی، جس کے بعد ون ونڈو سہولت کے تحت ان کمپنیوں کا ایف بی آر کے پاس خود کار طور پر اندراج ہو گیا ہے۔ ایف بی آر نے ایس ای سی پی کے تعاون سے ون ونڈو کی سہولت 2018ء میں متعارف کرائی تھی، جس کا مقصد کاروبار میں آسانی اور ایس ای سی پی کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کے پاس اندراج کی بھی سہولت فراہم کرنا تھا۔ اس اقدام سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو سہولت ہو گی بلکہ یہ کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :