بوریوالہ،جنرل بس اسٹینڈ کی کشادگی کیلئے جامع مسجد کو شفٹ کرنے کے منصوبے پر عملد ر آمد شروع کردیا گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20

بوریوالہ۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) جنرل بس اسٹینڈ کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی کے لیے بس سٹینڈ پر جامع مسجد کو تھانہ صدر کمپائونڈ میں شفٹ کرنے کے عظیم منصوبے پر عملد ر آمد شروع ہو گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سید نوید عالم کی کوششوں سے تمام سٹیک ہولڈر ز کی مشاورت سے جنرل بس سٹینڈ بوریو الا کے چوک کی کشادگی اور سلپ روڈ /سروس روڈ کی تعمیر کے دورس منصوبے کے سلسلہ میں محکمہ مال کے نائب تحصیلدار چوہدر ی امتیاز وڑائچ ،پٹواری شہر حاجی محمد ممتاز بھٹی اورپٹواری حاجی شوکت علی کے علاوہ بلدیہ بورے والا کے افسران کی نگرانی میں گزشتہ شب تھانہ صدر کے پلاٹ پر ہیوی مشینری کے ذریعہ تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم اور ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر حیات نے مجوزہ مسجد کی تعمیر کے لیے جگہ کی پیمائش اور کھدائی کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نئی عالیشان مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز کی رضا مندی اور مسجد انتظامیہ کو اعتماد میں لے کر اس نیک کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اس سلسلہ میں کل بروز ہفتہ نماز ظہر سے قبل نئی مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا معززین شہر کے ہمراہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور وہاں پر باقاعدہ نماز ظہر ادا کی جائے گی واضح رہے کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے ایک ہفتہ قبل بس سٹینڈ پر ہائی ویز ،بلدیہ اور محکمہ مال کے عملہ کے ہمراہ ہیوی مشینر ی کی مدد سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :