بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت اور یونٹ سازی مہم کا آغاز، بلوچستان بھر میں آئندہ دو ماہ کے دوران مہم اور یونٹ سازی کے مراحل مکمل کر لئے جائیں گے، سعید احمد ہاشمی
جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20
(جاری ہے)
اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے بھر میں فعال کرنے کے لیے آج سے رکنیت و یونٹ سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے کے لئے بلوچستان بھر میں دوستوں کی مشاورت سے ایسی حکمت عملی طے کی جارہی ہے جس سے عام آدمی کو سیاسی و نظریاتی شعوری بنیاد پر دعوت دی جائے گی ۔ بلاشبہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی امنگوں کا حقیقی آئینہ دار ثابت ہو گی اور بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک عام نظریاتی کارکن وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں اور بی اے پی کی سیاسی وارثت کا محافظ ہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے قطع نظر عام آدمی کی پارلیمانی و سیاسی آواز ہے جو روایتی سیاسی جماعتوں سے ہٹ کر ایک نئی پائیدار سیاسی روایات کی امین ثابت ہوگی۔ بی اے پی میں ایک رکن کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی کہ ایک ذمہ دار کی ہے۔ بی اے پی میں جوابدہی کا ایک ایسی روایت متعارف کرائی گئی جس سے اعلیٰ سے ادنی عہدیدار تک ہر سطح پر جوابدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں ان پر پورا اترنے کے لیے پوری نیک نیتی اور خلوص دل سے کام کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل میں درپیش رکاوٹیں دور کرکے عوام کو مثبت اورمثالی طرز سیاست کا عملی نمونہ پیش کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.