محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کااعلامیہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20

کوئٹہ19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے اراکین کی مدت تعینا تی کو3سال سے بڑ ھا کر 5سال کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق رکن پبلک سروس کمیشن محمد نسیم لہڑی جن کی تعیناتی 22دسمبر 2015ء کو کی گئی تھی اب 21دسمبر 2020تک بحثیت رکن پبلک سروس کمیشن اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گئے ۔اسی طرح نیاز احمدزہری جن کی تعیناتی 31مارچ 2016ء کو کی گئی تھی وہ 30مارچ 2021ء اور سید عبدالمنان آغا جن کی تعیناتی 12اپریل 2017ء کو کی گئی تھی وہ 11اپریل 2022ء تک بحثیت رکن پبلک سروس کمیشن اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :