حکومت نے ضم شدہ علاقوں کے سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری کوتبدیل کردیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء)حکومت نے ضم شدہ علاقوں کے سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری (اے ،سی، آئی)محمود اسلم (پی اے ایس۔بی ایس ۔19)کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیاگیا ہے۔ اسی طرح سیکرٹری صوبائی محتسب خیبر پختونخوا حضرت مسعود میاں (پی اے ایس۔

(جاری ہے)

بی ایس ۔21)کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت سیکرٹری محنت حکومت خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیاہے۔ مذکورہ احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب خیبر پختونخوا صلاح الدین(پی سی ایس۔ ایس جی، بی ایس ۔20)کو تا حکم ثانی سیکرٹری صوبائی محتسب کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کردیا ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کہا گیا۔