اعصام الحق قریشی اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارک لوپیز کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر

کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے اٹالین جوڑی دار سائمن بولیلی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

ہوم سٹاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے ہسپانوی جوڑی دار مارک لوپیز کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے جبکہ کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے اٹالین جوڑی دار سائمن بولیلی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

سویڈن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے اٹالین جوڑی دار سائمن بولیلی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے سپینش جوڑی دار مارک لوپز کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :