ایف بی آر نے ون ونڈو سہولت کے ذریعے 6 ہزار 484 کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ون ونڈو سہولت کے ذریعے 6 ہزار 484 کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

ان کمپنیوں نے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے پاس رجسٹریشن حاصل کی تھی، جس کے بعد ون ونڈو سہولت کے تحت ان کمپنیوں کا ایف بی آر کے پاس خود کار طور پر اندراج ہو گیا ہے۔ ایف بی آر نے ایس ای سی پی کے تعاون سے ون ونڈو کی سہولت 2018ء میں متعارف کرائی تھی جس کا مقصد کاروبار میں آسانی اور ایس ای سی پی کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کے پاس اندراج کی بھی سہولت فراہم کرنا تھا۔ اس اقدام سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو سہولت ہو گی بلکہ یہ کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :