اشتہارات پینا فلیکس اور دیگر تشہیری مواد اور مقدس اوراق کے کاروباری مقاصد کیلئے استعمال پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس اسلام آباد اور تحفظ آل پاکستان مقدس اوراق کے تعاون سے اشتہارات پینا فلیکس اور دیگر تشہیری مواد اور مقدس اوراق کے کاروباری مقاصد کے لئے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی مجسٹریٹ کی طرف سے جاری حکم نامہ میںاسلام آبادکے عوام اور تاجر برادری کو مطلع کیا گیا ہے کہ اخبارات اور تحریری مواد جس پر مقدس تحریرں لکھی ہوئی ہیں، انہیں کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنا بے ادبی کے مترادف ہے۔

جن میں تندوروں پر روٹی کی فروخت، پھلوں کی پیکنگ اور پینا فلیکس اور اشہتاری مواد جو روز مرہ استعمال شامل ہے، کی سختی سے ممانعت ہو گی۔ ڈپٹی مجسٹریٹ نے اس ضمن میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے بھی التماس ہے کہ اس قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ریسکیو 15 پر اطلاع کریں۔ مقدس اوراق کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :