سری لنکا ،ْپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت کی سری لنکا کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے ملاقات ،ْباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) کولمبو میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے سری لنکا کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر سارتھ امونوگاما سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنر نے انہیں جنوبی ایشیاء میں پائیدار ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق کمشین کے آئندہ دورے سے آگاہ کیا۔

ہائی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دورے سے دونوں ملکوں کے مابین تعلیمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ڈاکٹر حشمت نے سری لنکا کے وزیر کو پاک۔سری لنکا ہائیر ایجوکیشن تعاون پروگرام سے بھی آگاہ کیا جس کے تحت سری لنکن طلباء کو مختلف شعبوں میں سینکڑوں سکالر شپس فراہم کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے ٹیکنیکل تعلیم کے شعبے میں سری لنکا کو تعاون کی بھی پیشکش کی۔