قومی اسمبلی کی ایک اور دو صوبائی اسمبلیوں کی ایک ایک نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے نتائج کے حصول اور سہولت کے لئے خصوصی مرکز قائم

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے سندھ سے قومی اسمبلی کی ایک اور دو صوبائی اسمبلیوں کی ایک ایک نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے نتائج کے حصول اور سہولت کے لئے خصوصی مرکز قائم کر دیا ہے جس میں پولنگ کے روز دو شفٹوں میں کام ہو گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک اس مرکز میں ڈی ڈی الیکشن عاطف رحیم اور اے ڈی الیکشن I بی بی صغریٰ خدمات سر انجام دیں گی جبکہ شام چھ بجے سے ابتدائی نتائج کے اجراء تک سید ساجد حسین شاہ خدمات سر انجام دیں گے۔