سپورٹس نیوز )

کراچی،انڈر17انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جمعہ اکتوبر 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کامران اشرف نے آل سندھ انڈر سیونٹین انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں حصّہ لینے والی کراچی کی 2 ٹیموں کی سلیکشن کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔جان محمّد چیئر مین ہوں گے۔

(جاری ہے)

ممبران میں ممتاز حیدر، عارف بھوپالی، محمّد علی اور سرفراز احمد ہوں گے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی کی دو ٹیموں کا تربیتی کیمپ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ کراچی کی 2 ٹیموں نیرواں ماہ آل سندھ انڈر سیونٹین انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں حصّہ لینا ہے۔ اتوار 21 اکتوبر شام 3 بجے دونوں ٹیموں کے حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔