پاک افغان بارڈرطورخم دوسرے روزبھی بند رہا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

لنڈی کوتل۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) فغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر طورخم دوسرے روز بھی بندرہا دونوں طرف سخت سیکورٹی کے انتظامات کے باعث ٹریفک معطل رہی ۔

(جاری ہے)

پاک افغان بارڈرطوررخم دوسرے روزبھی بند رہی ،افغانستان میں ہفتے کے روز ہو نے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر کو سیکورٹی کے پیش نظر بند کیا گیا دونوں ہمسایہ ممالک پاکستان اور افغانستان نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں جب کہ بارڈر کے دونوں طرف سیکورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے ۔