Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے قطری نائب وزیر اعظم شیخ عبدالرحمن الثانی اور وزیر خارجہ کی ملاقات

شیخ عبدالرحمن الثانی نے امیر قطر کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، مبارکباد پیش کی وزیر ا عظم کی قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کرنے کی دعوت

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیر اعظم شیخ عبدالرحمن الثانی اور قطری وزیر خارجہ کی ملاقات میں شیخ عبدالرحمن الثانی نے امیر قطر کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مخطابق وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم شیخ عبدالرحمن الثانی اور قطری وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔

ملاقات مین امیر قطر کی طرف سے وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا گیا اور وزیراعظم بننے پر مبارکباد بھی دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امیر قطر دو طرفہ تعلقات کے فروغ کو ترجیح دیتے ہیں اور دو طرفہ تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام کے تعلقات مضبوط ہیں قطری نائب وزیراعظم نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے قطر کے لئے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ ہوگا۔ اور قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کرنے کی دعوت دی۔ اور وزیراعظم عمران خان نے قطر میں پاکستانیوں کو ایک لاکھ نوکریوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات