Live Updates

عمران خان کے پاکستان کو صاف بنانے کے اعلان کو کچھ لوگ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، مولاناطاہر اشرفی

کہتے ہیں یہ وزیراعظم کے کام نہیں ہیں، لیکن یہ تو اچھی بات ہے ملک صاف ہونا چاہیے یورپ میں آپ تھوک سڑک پر نہیں پھینک سکتے کہ اس پر جرمانہ ہے،پریس کانفرنس

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان علماء کونسل کے چیرمین مولانا حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاکستان کو صاف بنانے کے اعلان کو کچھ لوگ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہتے ہیں یہ وزیراعظم کے کام نہیں ہیں، لیکن یہ تو اچھی بات ہے کہ ملک صاف ہونا چاہیے یورپ میں آپ تھوک سڑک پر نہیں پھینک سکتے کہ اس پر جرمانہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے چیرمین مولانہ طاہر اشرفی نے مرحبا مسجد کری روڈمیں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں یوم تحفظ ارض حرمین الشریفین منایا جا رہا ہے اسلام جتنی قوت اور تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے اس سے عالم کفر پریشان ہیں9۔

(جاری ہے)

11 کے حملے کے بعد لاکھوں لوگ اسلام میں داخل ہوئے، وہ ہدایت کا زریعہ بھی بنا امت کی وحدت کا مرکز مکہ اور مدینہ منورہ ہے جس پر گزشتہ چند سالوں سے بڑی شدت سے حملہ ہو رہا ہے مضبوط اسلامی ممالک کو کمزور کیا جا رہا ہے، عراق، لیبیا، ترکی، پاکستان کی مثالیں آپ کے سامنے ہیں مدینہ اور منورہ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم پر لازم ہے کہ اسکو پہچانیں آج اس مرکز پر وہ قوتیں حملہ آور ہیں جو اسلام سے خوفزدہ ہیں جو لوگ سعودی عرب پر حملہ کرتے ہیں وہ دراصل اسلام پر حملہ آور ہوتے ہیں راولپنڈی. سعودی حکومت سے میرا اختلاف ہو سکتا ہے اللہ کے حکم سے نہیں ہو سکتاپچھلے ڈھائی سالوں سے یمن کے چھوٹے سے حوثی گروہ کے خلاف انکی حکومت مدد مانگی انکے خلاف کارروائی شروع کی گئی اور اب کچھ امن ہے اب وہ سعودی عرب پر حملے کر رہے ہیں یہ میزائل حملے کرنے والے اتنے طاقتور کب سے ہو گئے وہ کونسی قوتیں ہیں جو انکی مدد کر رہی ہیں انکو میزائل سے رہی ہیں کہتے ہیں حج کے انتظامات مختلف ممالک میں بانٹ دیں، کیسے ممکن ہے یہ سعودی حکومت بہترین انتظامات کر رہی ہے اور کرتی بھی رہی ہے ایک سعودی عرب کا صحافی جو امریکہ میں رہتا ہے جو ترقی آتا ہے اور شور مچتا ہے کہ اس کو قتل کر دیا گیا ہے اس معاملے کو کے کر یورپ، برطانیہ، امریکہ چیخنا شروع ہو گئے ہیں وہ امریکہ کو بمباری کرکے لاکھوں لوگوں کا قتل عام کر دیتے ہیں، بعد میں معزرت کرتے ہیں ایک صحافی جس کے بارے میں معلوم بھی نہیں اس پر کس بات کا شور ہے سعودی عرب نے تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی ہے سچ بھی سامنے آجائے گا لیکن اسکو جواز بنایا جا رہا ہے سعودی عرب کو ہر طرف سے گھیر کر اس پر پابندیاں لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات