بھارت نے ویزہ کی خلاف ورزی پر پاکستان سے آئے 12 ہندو زائر ین کو گرفتار کر لیا

بھارتی انٹیلی جنس کے ادارے تمام پاکستانیوں سے تفتیش کر رہے ہیں ،ْ بھارتی میڈیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:10

بھارت نے ویزہ کی خلاف ورزی پر پاکستان سے آئے 12 ہندو زائر ین کو گرفتار ..
جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) بھارت نے ویزہ کی خلاف ورزی پر پاکستان سے آئے 12 ہندو زائر ین کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر سری گنگا نگر میں بھارتی پولیس نے 12 پاکستانیوں کو مبینہ طو ر پر ویزہ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیاہے جس میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جے پور کے جیٹسر پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کے مطابق یہ تمام پاکستانی مبینہ طور پر ساروپ سر کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان کا جانا منع ہے تاہم اس کے باوجود انہوں نے مبینہ طور پر ویزہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس علاقے میں گئے جس کے باعث انہیں حراست میں لیا گیا۔

یہ تمام پاکستانی 13 اکتوبر کو ہریدوار میں واقع مندر کی زیارت کیلئے گئے تھے اور واپسی سے قبل وہ ساروپ سر کے علاقے میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے گئے تھے لیکن بھارتی پولیس نے اطلاع ملنے پر گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس کے ادارے ان تمام پاکستانیوں سے تفتیش کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :