وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان اور برطانیہ کے چیمبر آف کامرس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر زاہد سعید کی سربراہی میں لندن میں برطانیہ کے چیمبر آف کامرس کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے وفد میں نائب صدر عرفان یوسف اور عمران خلیل جو پاکستان یو کے بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین ہیں، شامل تھے۔ مفاہمتی یاداشت پر زاہد سعید اور آدم مارشل نے دستخط کئے۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد نے مانچسٹر، یارکشائر اور ایڈنبرگ کا بھی دورہ کیا۔