محمود اسلم ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر تعینات

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء)مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں ضم شدہ علاقوں کے سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری (اے ،سی، آئی)محمود اسلم (پی اے ایس۔بی ایس ۔19)کو تبدیل کر کے انکو بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سیکرٹری صوبائی محتسب خیبر پختونخوا حضرت مسعود میاں(پی اے ایس۔بی ایس ۔21)کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت سیکرٹری محنت حکومت خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیاہے۔ مذکورہ احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب خیبر پختونخوا صلاح الدین(پی سی ایس۔ ایس جی، بی ایس ۔20)کو تا حکم ثانی سیکرٹری صوبائی محتسب کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کردیا ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کہا گیا۔