پشاور کی نوجوان نسل میں آئس نشہ کی لعنت پھیلنے لگی

پشاور کی حدود میں آئس نشہ کی خرید و فروخت پر پابندی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

پشاور کی نوجوان نسل میں آئس نشہ کی لعنت پھیلنے لگی
پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں آئس نشہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی جبکہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائیگی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پشاور میں ہر روز ایک نوجوان مرکز برائے انسداد منشیات میں داخل ہونے لگا، سالانہ 400 نوجوانوں کو علاج کیلئے لایا جارہا ہے، ہزاروں نوجوان آئس سمیت دیگر نشوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 15 سال سے 64 سال کے 8 لاکھ سے زائد افراد آئس اور دیگر نشوں میں مبتلا ہیں