عوامی مفاد میں 6افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 6افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ تین الگ الگ اعلامیوں میں کہا گیا۔اعلامیہ کے مطابق آئی ایم یو محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عدیل شاہ (پی ایم ایس ۔

بی ایس 19)کو تبدیل کرکے انکوبحیثیت ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعینات کردیا گیاہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر چارسدہ میا ں عبدلقادر شاہ (پی اے ایس۔ بی ایس 18) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے ،اسٹیبلشمنت ڈیبارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد یحییٰ اخونذادہ (پی اے ایس۔بی ایس ۔19)کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع سائوتھ وزیرستان، ڈپٹی کمشنرقبائلی ضلع سائوتھ وزیرستان سھیل خان(پی اے ایس۔

(جاری ہے)

بی ایس 18)کو اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ میںرپورٹ کرنے ، ڈپٹی کمشنرتور غر محمد فیاض خان (پی ایم ایس ۔بی ایس 18)کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر بونیر اورڈپٹی کمشنربونیر شفیع اللہ خان (پی اے ایس ۔بی ایس 18)کو اسٹیبلشمنٹ ڈیبارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذکورہ بالا احکامات کی روشی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرتور غر کو تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنرتور غر کے عہدے کا اضافی چارج بھی تفویض کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :