چہلم امام حسین کے موقع پر مردان میں ڈبل سواری اوراسلحہ کی نمائش پرپابندی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

مردان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر ضلع مردان میں امن عامہ کی خاطر 20اور 21اکتوبر کو ڈبل سواری ، نفرت انگیزتقاریر، وال چاکنگ، کالی شیشوں ، مشکوک گاڑیوں ، 5سے زیادہ افراد کے مجمع، دیگر فرقوں کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کے استعمال ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش ، ضلع مردان میں شیعہ برادری کے جلوس میں دیگر اضلای سے شیعہ برادری کی شرکت،جلوس کے راستے میں آنیوالی عمارات کے اوپر کھڑے ہونے، جلوس اور امام بارگاہ کے قریب واقع ہوٹلوں میں اجنبیوں کے قیام پر پابندی لگا کر دفعہ 144ضابطہ فوجداری نافذ کی ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔