گوجرخان سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا، اے ایس پی شہزادہ عمرعباس بابر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) گوجرخان سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سدباب کیا جائے گا شہری جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس سے تعاون کریں منشیات قماربازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بدون نمبرموٹرسائیکل اور رکشوں کیخلاف ایکشن ہوگا ان خیالات کااظہار نوتعینات اے ایس پی شہزادہ عمرعباس بابر نے تاجر رہنمائوں حاجی چوہدری محمداقبال، شیخ محمد نعیم، چوہدری محمد فہد ، راجہ جابر، مرزا منور حسن، محمدبشیر اللہ والے سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرشیخ محمد قاسم ایس ایچ او بھی موجود تھے اے ایس پی نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے گا منشیات اور قماربازی کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے گاتاجر برادری پولیس سے جرائم کے خاتمے کیلئے تعاون کر ے جرائم پیشہ عناصر کی مکمل سرکوبی کی جائے گی